سداشیونگر میں سڑک حادثہ2 افراد ہلاک

   

کاماریڈی :17؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے یہ واقعہ سداشیو نگر پولیس اسٹیشن کے حدود قومی شاہراہ 44پر پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے احمد پاشاہ ، عرفان ہر روز نظام آباد سے کاماریڈی لایا کرتے تھے ہمیشہ کی طرح کل رات بھی کوتھمیر لانے کیلئے نظام آباد جانے پر نظام آباد میں کوتھمیر نہ ملے پر نرمل روانہ ہوئے اور نرمل میں کوتھمیر لیکر صبح کی اولین ساعتوں میں واپس کاماریڈی آرہے تھے کہ سداشیو نگر کے پاس آٹو الٹ جانے کی وجہ سے یہ دونوں برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا پولیس نے بتایا کہ تیز رفتارلاری کو اوور ٹیک کرنے کے باعث یہ دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد مارکٹ میں سنسنی پھیل گئی اور تاجر ین نے افسوس کا اظہار کیا ۔ نعشوں کا بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔