سدی پیٹ میں میلادالنبیﷺ کی تیاریاں، ہر گھر نعت رسول کی گونج

   

نوجوان، مساجد اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجانے میں مصروف، روحانی منظر
سدی پیٹ،20 اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے نوجوان مساجد اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجانے میں مصروف ہیں چاند رات سے ہی شمع محمدی کے پروانوں میں جوش و خروش اور میلاد النبی ؐکے مبارک بادیاں دی جارہی ہیں۔ کمیٹیاں گھر گھر درود و سلام، میلاد ایجوکیشن سوسائٹی اور دینی مدارس کے زیر نگرانی عاشقان رسولؐ اپنے اپنے گھروں میں محافل درود کا اہتمام کررہے ہیں قصیدہ بردہ شریف منقبت اور نعت رسول کی صدائیں ہر گھر گونج رہیں ہیں بعد درود وسلام مہمان رسول کی مہمان نوازی تناول طعام اور میٹھائیوں سے کی جارہی ہیں ہر طرف خشوع و خضوع پاکیزگی اور تزک و احتشام کا ماحول ہے مقامی علمائے کرام محافل درود میں درود شریف قصیدہ بردہ کی فضیلت برکتیں بیان کررہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح تحریک تحفظ سنیت کے زیر اہتمام 12 روزہ محافل میلاد مساجد میں انعقاد کے جارہے ہیں۔اور ان جلسوں میں علمائے دین حضور کی میلاد کا تذکرہ اور سیرت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان کررہے ہیں۔ مسجد الہٰی میں منعقدہ جلسہ میلاد النبی میں بیرونی مہمان حضرت مولانا شیخ درویش محی الدین قادری نے حضور کی بعثت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی آمد پر ارض وسما و کو نور سے مامور کیا گیا ہر طرف امن کی فضا چھا گئی۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ حضور ؐکے اخلاق کریمانا سے لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ مسلمانوں کو اپنی زندگیوں میں راحت و سکون کیلئے حضور کو اپنا آئیڈیل بنانے اور سیرت مصطفے پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح مفتی آصف بیگ مصباحی کی اطلاع کے بموجب ہمیشہ کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاوّل مطابق 26 اگسٹ کو بعد نماز عشاء میلاد چوک مرشد گڈہ سدی پیٹ میں عظیم الشان جلسہ جشن عید میلاد النبی منعقدہ ہوگا اس جلسہ میں بیرونی مہمان حضرت مولانا علیم اللہ سیفی کولکتہ مدعو ہیں ۔