سرحد پر سیکوریٹی کی صورتحال پرتشویش :روسی صدر

   

ماسکو: روسی صدر ولادیمیرپوٹن نے کہا ہیکہ افغان تاجک سرحد پر سیکوریٹی کی صورتحال تشویش کا باعث ہے۔انھوں نے یہ بات سینٹ پیٹرز برگ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روس نے تاجکستان کے ساتھ اپنے معاہدے کے مطابق اپنے فوجی اڈے کو ہتھیاروں سے مضبوط کرکے اس خطرے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ تاجک افواج کو بھی کمک پہنچائی ہے۔ میڈیا کے مطابق روس نے رواں ماہ کہا تھا کہ اس کی افواج نے تاجکستان میں میزائل دفاعی نظام کے ساتھ مشقیں کی ہیں۔