سرفراز کی پہلے ہی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں

   

کارنامہ انجام دینے والے چوتھے ہندوستانی‘تیسرے ٹسٹ میں انڈیا کی شاندار جیت
راجکوٹ: ہندوستان نے راجکوٹ ٹسٹ میں اپنی دوسری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 430 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ اس طرح اس کی مجموعی برتری 556 رنز ہو گئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 557 رنز کا نشانہ ملا۔ دوسری اننگز میں ہندوستانی بلے بازوں نے انگلینڈ کو ہر شعبہ میں شکست دی۔یشسوی نے جہاں کئی ریکارڈز قائم کئے، وہیں سرفراز نے بھی اپنا پہلا ٹسٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے گیند بازوں کو شکست دی۔ یشسوی کے بعد سرفراز نے بھی انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری بنانے کا خصوصی ریکارڈ اپنے نام کیا۔سرفراز اب ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں50 سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل دلاور حسین، سنیل گواسکر اور شریاس آئر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ سرفراز نے 62 رنز بناکر پہلی اننگز میں رن اوٹ ہوگئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے 68 رنز بنائے اور ناٹ اوٹ رہے۔۔ٹسٹ ڈیبیو یعنی اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں ہندوستان کیلئے دونوں اننگز میں 50 سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں میںدلاور حسین 59 اور 57 بمقابلہ انگلینڈ ۔کولکاتا( 1934)‘سنیل گواسکر 65 اور 67* بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔ پورٹ آف اسپین( 1971)‘شرریئس ایئر 105 اور 65 بمقابلہ نیوزی لینڈ۔کانپور( 2021) اورسرفراز خان 62 اور 68* بمقابلہ انگلینڈ۔ راجکوٹ (2024) شامل ہیں ۔ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میاچ میں آج چوتھے دن ہی 434 رنز سے شاندار جیت حاصل کرلی ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ہندوستان نے پہلی اننگز میں 445رنز اسکور کئے تھے جواب میں انگلینڈ319رنز بنائے۔ دوسری باری میں بھی ٹیم انڈیا نے شاندرا کھیل کا مظاہرہ کیااور/4 430رنز پر اننگز ڈیکلر کردی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے مشکل نشانہ دیا ۔ٹیم انڈیا کی اچھی بیاٹنگ کے بعد شاندار اور نپی تلی بولنگ کے آگے انگلینڈ کی ٹیم دوسری باری میں محض 122رنز پر سمٹ گئی اس طرح ہندوستان نے 434رنز سے جیت حاصل کرلی ۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی نے ٹیم کوبڑی کامیابی سے نہ صرف ہمکنار کیا بلکہ اگلے ٹسٹ میں اچھے مظاہرے کیلئے بھی حوصلہ بحشا ہے ۔ سیریز کا چوتھا ٹسٹ میاچ رانچی میں جمعہ 23فروری سے کھیلا جائے گا۔ آج ہندوستان نے رنز کے لحاظ سے اپنی سب سے بڑی ٹیسٹ جیت درج کرائی ہے، جس سے ہندوستان کو رانچی میں سیریز پر مہر لگانے کا اعتماد حاصل ہوگا۔دوسری اننگز میںشاندار بولنگ کیلئے رویندرجڈیجہ کو میان اْف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا۔پہلا ٹسٹ میاچ انگلینڈ نے28رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے ٹسٹ میاچ میں ہندوستان کو106رنز سے کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔