سرورنگر میں خاتون کو منہ بولے بیٹے نے قتل کردیا

   

حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) سرورنگر علاقہ میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ میں ایک خاتون کا اس کے منہ بولے بیٹے نے قتل کردیا۔ 50 سالہ بھودیوی عرف بھولکشمی کو اس کے گود لئے ہوئے بیٹے نے زیورات کی خاطر دم گھوٹ کر قتل کردیا۔ سرورنگر پولیس کے مطابق بھولکشمی گڈی انارم علاقہ کے ساکن جنگیادو کی بیوی تھی۔ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی جنہوں نے بچپن میں رشتہ دار کے بچے کو گود لیا اور اپنی اولاد کی طرح اس کی پرورش کی اور سائی تیجہ اس کا نام رکھا۔ جنگیا یادو پیشہ سے تاجر تھا۔ آج بھولکشمی اس کے مکان میں بیہوشی کے عالم میں دستیاب ہوئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ تکیہ سے دم گھوٹنے کے سبب بھولکشمی فوت ہوگئی۔ مکان سے اور خاتون کے جسم پر موجود زیورات اور ان کا منہ بولا بیٹا سائی تیجہ غائب ہیں۔ پولیس نے سائی تیجہ پر قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع