سرکاری اساتذہ کیلئے سہ روزہ تعلیمی تربیتی پروگرام کا اختتام

   

محبوب نگر۔ 24 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری اساتذہ بروقت تعلیمی مہارتوں میں اضافہ کریں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاستی سطح پر تمام اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے مستقر محبوب نگر کے گورنمنٹ ہائی اسکول نیوٹاؤن محبوب نگر میں مضمون اردو و طبیعیات کے اساتذہ کے لیے سہ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر کور س ڈائریکٹر محمد عبدالرب صدر مدرس کی نگرانی میں تعلیمی تربیتی پروگرام برائے اردو اساتذہ عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اساتذہ بروقت اپنے تعلیمی حکمت عملیوں میں تبدیلی لائیں۔ تعلیمی میدان میں ٹیکنالوجی کا استعمال کے ساتھ ساتھ نئی نئی تدریسی حکمت عملیوں کو اپنایا جائے۔ اس موقع پر ریاستی اردو ٹیچرز اسوسی ایشن کے نائب صدر انصاری بن احمد بازہر طاہر، صدر ضلع اردو ٹیچرس اسوسی ایشن محبوب نگر محمد سلام خان نے بھی مخاطب کیا۔ضلعی ریسورس پرسن ڈاکٹر محمد فرید ، محمد امتیاز، محمد حامد علی، صبا سلطانہ، ڈاکٹر محمد عبدالخالق ، محمد حنیف، ڈاکٹر فضل الحق ندیم، شاہین سلطانہ کی تہنیت اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی۔ اس موقع پر محمد ظہیر ،نفس سلطانہ ،محمد مقصود،عزیز خاتون، محمد ساجد و دیگر اساتذہ اکرام نے شرکت کی۔