نائب سرپنچ نے اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخلہ دلوایا ، قابل تقلید اقدام کی ستائش
ظہیرآباد ۔21جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نائب سرپنچ موضع گڈگیار پلی پانڈو نے اس یقین کو مزید تقویت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے لہٰذاانہوں نے اپنے بچوں کو خانگی اسکول میں داخلہ دلانے کے بجائے سرکاری اسکول میں داخل کرایا۔ نائب سرپنچ پانڈو نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کے لیے بہتر انفراسٹرکچر، قابل اساتذہ، جدید تدریسی طریقے، مفت نصابی کتابیں، یونیفارم اور دوپہر کے کھانے کی اسکیم جیسی بہت سی سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کی طرف سے اٹھایا گیا یہ اقدام دوسرے والدین کے لیے ایک نئی سوچ کی طرف راغب کرتی ہے اور انہوں نے اولیائے طلباء سے خواہش کی کہ وہ سرکاری اسکولوں کی ترقی میں تعاون کریں۔موضع کی عوام نے محسوس کیا کہ یہ سرکاری اسکولوں میں لوگوں کا اعتماد بڑھانے کے لیے ایک اچھا پیغام ہوگا۔نمائندہ سرپنچ پراوین ریڈی نے سرکاری اسکولوں کو مضبوط بنانے میں پیش قدمی کرنے پر عوامی نمائندوں کی ستائش کی اور کہا کہ ہر کوئی سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے میں پہل کریں۔