سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا اساتذہ کی ذمہ داری بھٹی وکرامارکا نے سال نو کیلنڈر جاری کیا

   

حیدرآباد۔/16 جنوری، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے ایس ٹی ایف اسکول ٹیچرس فیڈریشن کی جانب سے شائع کردہ کیلنڈر 2024 کی رسم اجراء انجام دی۔ اس موقع پر مختلف اساتذہ تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔ ایس ٹی ایف کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈی سایدلو، ریاستی صدر یو پوچیا، نائب صدوراور دیگر عہدیداروں نے بھٹی وکرامارکا کو تہنیت پیش کی اور امید ظاہر کی کہ شعبہ تعلیم کی ترقی میں وہ اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ٹیچرس کی تنظیمیں مکمل تعاون کریں گی اور ریاست کی ترقی میں حصہ دار رہیں گی۔ تنظیموں کے نمائندوں نے کانگریس کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی درخواست کی۔ نمائندوں نے ڈپٹی چیف منسٹر سے اساتذہ کے مسائل پر اجلاس طلب کرنے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے تیقن دیا کہ اساتذہ سرکاری اسکولوں کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے اقدامات کریں گے اور کارکردگی میں بہتری پیدا ہوگی۔ بھٹی وکرامارکا نے اساتذہ کے نمائندوں کو تیقن دیا کہ حکومت نے جو وعدے کئے ہیں ان کی تکمیل کی جائے گی۔ بھٹی وکرامارکا نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اساتذہ کے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔1