سرکاری اسکیمات کے فنڈز کی اجرائی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے سرکاری اسکیمات کیلئے فنڈز کی اجرائی کی اجازت حاصل کرنے سے متعلق آندھرا پردیش حکومت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی حکومت کی جانب سے لنچ موشن داخل کی گئی جس میں جاریہ اسکیمات کیلئے فنڈز جاری کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔ حکومت کے وکیل نے کہا کہ جاریہ اسکیمات کے فنڈز کو روکنا استفادہ کنندگان سے ناانصافی ہوگی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ گذشتہ دنوں اس مسئلہ پر ہائی کورٹ سماعت کرچکا ہے۔ عدالت نے پٹیشن کی سماعت جمعرات کو کرنے کا فیصلہ کیا اور حکومت کو فوری طور پر کوئی راحت نہیں دی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر جاریہ اسکیمات کے فنڈز کو روکنا مناسب نہیں رہے گا۔1