سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ معیار تک پہنچایا جائے گا: رکن اسمبلی

   

میدک۔ 17 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک اسمبلی حلقہ میں ترقی اور عوامی فلاح کے کام مسلسل جاری ہیں۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے مختلف ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے تقریباً 4 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھا اور مستحقین میں مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت امدادی چیکس تقسیم کیے۔ رکن اسمبلی نے میدک ٹاؤن کے 12ویں وارڈ میں واقع ٹی جی ٹی ڈبلیو آر جے سی (طالبات) کالج میں تقریباً 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مائینم پلی روہت راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہر طالب علم کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری کالجوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مساوی بنانے کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے اور طالبات کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ بعد ازاں انہوں نے پاپنا پیٹ منڈل کے پوڈچن پلی گاؤں میں ماہی گیر برادری کے افراد میں شناختی کارڈ تقسیم کیے اور نئے نصب کردہ اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد پاپنا پیٹ ایم پی ڈی او دفتر میں منعقدہ تقریب میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیموں کے تحت منظور شدہ امدادی چیکس مستحقین کے حوالے کیے۔ اس موقع پرمیدک بلدیہ چیئرپرسن کے رادھیکابھوپت راج، وائس چیئرپرسن ڈی نریش گوڑ،کمشنربلدیہ واء نوین۔ کونسلرس، کانگریس قائدین،بھوپت راج۔محمد فاضل۔غوث قریشی۔سید عمرمحی الدین۔اور دیگر موجود تھے۔