سرکاری دواخانہ دومکنڈہ کو 100 بستر والے دواخانے میں تبدیل کرنے نمائندگی

   

کاماریڈی ۔ 19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ اڈوائیزر ، وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا سے نمائندگی کرتے ہوئے کاماریڈی حلقہ کے دومکنڈہ میں واقع سرکاری دواخانہ کو 100 بستر والا دواخانہ کی حیثیت سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شبیر علی نے دامو دھر راج نرسمہا کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ دومکنڈہ میں 30 بستر والا دواخانہ ہے سابق حکومت کی لاپرواہی کے باعث دواخانہ کو نظر انداز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہے اور یہاں سہولتوں کا فقدان ہے اور ڈاکٹروں کی عدم تقرر کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لہذا اسے 100 بستروں والے دواخانہ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کرنے پر دامودھر راج نرسما نے اس خصوص میں جائزہ لیتے ہوئے مناسب اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔