سرکاری مدرسہ نارائن پیٹ میں عیدملاپ پروگرام

   

نارائن پیٹ 17/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اردو ٹیچرس فورم نارائن پیٹ کی جانب سے عید ملاپ تقریب سرکاری مدرسہ فوقانیہ نسواں نارائن پیٹ میں منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت امیر الدین چاند نے کی۔ اس اجلاس میں جناب ڈاکٹر فرید الدین جو سال حال حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کیلئے جارہے ہیں انکی گلپوشی کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ عبد الغفار معتمد اردو ٹیچرس فورم عمرہ کی روانگی کیلئے جارہے ہیں انکی بھی گلپوشی کی گئی۔ اس تقریب کی نظامت مدرس عبد السلام نے کی۔اس موقع پر عبد الرشد، محمد ایوب ، خدیجہ بانو بیگم۔ سلطانہ ٹیچر ،صبا سلطانہ خاتون نائب صدر پی آر ٹی یو، زرینہ بیگم اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔اساتذہ نے حرمین کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے افراد سے دعاؤں کی گذارش کی ۔