سرینگر میں جنگجوئوں کا حملہ، دو سکیورٹی اہلکار ہلاک

,

   

سری نگر:سری نگر کے مضافاتی علاقہ خوشی پورہ ایچ ایم ٹی میں جمعرات کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں سکیورٹی فورسز کے 2ملازمین جاں بحق ہو گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے جمعرات کو دوپہر کے وقت ایچ ایم ٹی علاقے میں خوشی پورہ کے نزدیک سکیورٹی فورسز کی ایک کیو آر ٹی ٹیم کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن چلایا گیا نیز سری نگر بارہمولہ ہائی وے پر قائم سبھی سکیورٹی ناکوں کو الرٹ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگجوؤں کے اس حملے کے سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔