سری لنکا میں ایندھن کی قلت ، پٹرول پمپ پر لمبی قطاریں

   

کولمبو ۔ سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد اب شہریوں کو قلت کا بھی سامنا ہے،جس کے باعث شہر بھر کے پیٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نومبر 2019 ء کے آخر میں سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم گوٹا بایا راجا پاکسے نے اپنی کابینہ کو اکٹھا کیا اور ٹیکسوں میں کمی کے وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔