سعودیہ، امارات اور افغانستان سمیت مختلف ممالک میں عیدمنائی گئی،ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر

,

   

ریاض : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں آج10اپریل کو عیدالفطر منائی گئی۔عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔طویل عرصے بعد امریکہ، کینڈا اور برطانیہ سمیت یورپ میں تمام مکاتب فکر نے 10 اپریل کو عید الفطر منائی۔اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھی آج پاکستان کے ساتھ عید منائی گئی۔ادھرہندوستان اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے ان ممالک میں عید جمعرات کو ہو گی۔ میڈیا کے مطابق ہندوستان کے شہر لکھنؤ اور دہلی میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مقامی کمیٹیوں نے 30 ویں روزے کا اعلان کیا۔ میڈیا نے بتایاکہ ہندوستان میں عید 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔ ریاست کیرالہ کی رویت ہلال کمیٹی نے ریاست میں جمعرات کو عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔ کمیٹی چیئرمین محمد مدنی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کیرالا میں 10 اپریل کو عید الفطر ہو گی۔دوسری جانب کارگل کی مقامی کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاندنظر آگیا ہے اور 10 اپریل کو عیدکا اعلان کیا گیا۔علاوہ ازیں بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ بنگلہ دیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔