سعودی اور فرانسیسی وزیر دفاع کافوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

   

ریاض: سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں فرانس کے مسلح افواج کے وزیر سیبسٹین لیکورنو نے ملاقات کی۔فرانسیسی وزیر کی آمد پر ان کا پرجوش طریقہ سے استقبال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ پر بھی گفتگو کی گئی۔سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد عیاف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینئر طلال العتیبی، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائڑیکٹر جنرل ہشام اور فرانس میں سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر ابراہیم المطوع بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سے فرانسیسی وزیر کے عسکری امور دفتر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ گیراوڈ، وزیر صنعتکاری کے مشیر کلیمنٹ لیگوک اور سعودی عرب میں فرانسیسی سفیر بھی موجود تھے۔