سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سےتاجکستان میں اسکول کا افتتاح

   

دوشنبہ: سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد نے جمعرات کو تاجکستان میں سکول کا افتتاح کردیا۔ میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب میں تاجکستان کے نائب وزیر تعلیم بھی موجود تھے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے تاجکستان کے مختلف علاقوں میں اسکول کھولنے کیلئے آسان شرائط پر 35 ملین ڈالر کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔نیا اسکول اساتذہ کے عالمی دن کے تناظر میں کھولا گیا ہے اس میں 36 کلاس رومز ہیں اور اور 620 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کریں گے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں 34 سکول کھولے جائیں گے۔ تاجکستان کے نائب وزیر تعلیم نے ترقیاتی پروگراموں اور منصوبوں پر سعودی ترقیاتی فنڈ کا شکریہ ادا کیا۔سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں تاجکستان کیلئے 4 ترقیاتی منصوبے پیش کیے ہیں۔ جس کے تحت 4 مراحل میں 57 سکول کھولے جائیں گے جن کی مجموعی لاگت 75 ملین ڈالر ہوگی۔علاوہ ازیں 2002 سے تاجکستان کیلئے ترقیاتی فنڈ 12 منصوبوں کیلئے قرض جاری کرچکا ہے ان کی مجموعی لاگت 193 ملین ڈالر ہوگی۔