سعودی خاتون کا جزیرہ شوریٰ پر اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ

   

ریاض۔28؍ستمبر ( سیاست نیوز)سعودی خواتین آج کل کھیل کود کے میدان میں بھی اپنا مقام بنارہی ہیں۔گھوڑ سواری کے بعد اب سعودی خواتین اسکائی ڈائیونگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔سعودی خاتون رزان العجمی نے اس مرتبہ یوم قومی کے موقع پر تاریخ رقم کردی اور بحرہ ٔ احمر جزیرے شوریٰپر سعودی پرچم لہراتے ہوئے اسکائی ڈائیونگ کا منفرد اور شاندار مظاہرہ کیا جو کھیل اور مہم جوئی کا شاندار امتزاج ہے۔ رزان کو جزیرے پر جمپ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے طیارے سے چھلانگ لگا دی اور کارنامہ انجام دیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ان کا بچپن سے شوق تھا۔