سعودی خواتین نے غیرمردوں کے ساتھ تاش کھیلنے کی روایت کی بنیاد رکھی

,

   

ریاض: سعودی عرب تیزی سے مغربی کلچر کی سمت گامزن ہورہا ہے۔ کل تک یہاں جو باتیں معیوب اور حیران کن سمجھی جاتی تھیں آج وہ کھلے عام ہورہا ہے۔ خواتین کو ڈرائیو نگ کی اجازت، بغیر محرم کے خواتین بیرون ملک کا سفر، سنیما گھر، فیشن شو، خواتین میں سگریٹ نوشی کے اب سعودی خواتین غیر مردو ں کے ساتھ بیٹھ کر تاش کے پتے بھی کھیل رہی ہیں۔ سعودی عرب میں پہلی بار غیر مردوں کے ساتھ خواتین بھی تاش کے کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ مملکت نے انہیں اجازت دیدی ہے۔ اس سے قبل صرف مردحضرات ہی اس کے ا ہل تھے۔واضح رہے کہ اکثر خواتین اپنے گھروں میں اپنے بھائیوں، والدین یا قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ہی کھیلا کرتی ہیں۔

گذشتہ ماہ انٹرٹینٹمنٹ اتھاریٹی نے تصدیق کردی کہ اس بار تاش کے کھیلوں میں خواتین کو بھی کھیلنے کی اجازت رہے گی۔ اس کے بعد سے درجنوں خواتین نے اس کھیل میں حصہ لیتی ہوئیں کھیل شاندار مظاہرہ کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے تاش کے کھیلوں کا انتظام کیا جاتا ہے او راس کے جیتنے والوں کو حکومت کی جانب سے بھاری انعامات بھی دئے جاتے ہیں۔