سعودی عرب : امارات سمیت 3 ممالک کے داخلے پر پابندی

   

ریاض : سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 3ممالک کے ساتھ فضائی رابطے منقطع کر دیے ہیں۔ سعودی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ جن ممالک کے ساتھ فضائی رابطے معطل کیے گئے ہیں، ان میں ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔ سعودی سیاحوں کے لیے دبئی ایک اہم کشش قرار دیا جاتا ہے۔ دیگر 2ممالک میں ایتھوپیا اور ویت نام شامل ہیں۔ ریاض حکومت کے مطابق کورونا کی نئی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔