سعودی عرب اور برطانیہ میںدفاعی سمجھوتے پر دستخط

   

ریاض: سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے دارالحکومت الریاض میں برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس سے ملاقات کی ہے۔ میڈیاکے مطابق اس ملاقات کے دوران فیوچرکمبیٹ ایئرسسٹم (ایف سی اے ایس) پروگرام میں سعودی عرب کی شرکت کے حوالے سے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔فیوچرکمبیٹ ایئرسسٹم (ایف سی اے ایس) کا اعلان سب سے پہلے 2017 میں فرانسیسی صدرعمانوایل میکروں اور اس وقت کی جرمن چانسلر اینجیلامیرکل نے کیا تھا۔اسے 2040 سے یوروفائٹر اور داسالٹ رافیل کی جگہ انسان بردار اور بغیر پائلٹ کے امتزاج پرمبنی طیاروں کی تیاری کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔