سعودی عرب خواتین میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں اضافہ، ولیعہد محمدبن سلمان کے اقدامات سے خواتین کافی خوش

, ,

   

ریاض: سعودی ولیعہد محمد بن سلمان جب سے تخت نشیں ہوئے ہیں تب سے سعودی عرب کے حالات میں تبدیلی آگئی ہے۔ سنیما گھر، خواتین کو ڈرائیونگ کی اجاز ت، کھیلوں کے مقابلہ دیکھ سکتی ہیں، وہ بغیر مرد کے سفر کرسکتی ہیں۔ کے علاوہ ایسے بہت سے اقدامات ہیں جو ولیعہد محمد بن سلمان تخت نشین ہونے کے بعد روپذیر ہوئیے ہیں۔ ولیعہد کے ان اقدامات سے سعودی خواتین کی اکثریت بہت خوش ہیں۔

اب سعودی عرب میں عوامی مقامات پر خواتین کے سگریٹ پینے کے رجحان میں خاصہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نوجوان تعلیم یافتہ او رماڈل ذہن کی لڑکیاں سگریٹ پینے پر فخر محسوس کررہی ہیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک سعودی نوجوان لڑکی نے بتایا کہ وہ ولیعہد محمد بن سلمان کی جانب سے ملنے والی نسائی آزادی کا پوری طرح سے لطف لینا چاہتی ہیں اور وہ سگریٹ کے شوق سے بہت خوش بھی ہیں۔انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کا اقدامات کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سعودی میں خواتین کی سگریٹ نوشی کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ اے ایف پی کی خبرکے مطابق سعودی عرب کی ہائی اسکول کی 65 فیصد طالبات سگریٹ نوشی کا مزہ لیتی ہیں اور وہ یہ سب کام اپنے والدین سے چھپ کر کرتی ہیں ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں لڑکیاں حقہ بھی بڑے شوق سے پیتی ہیں۔