سعودی عرب میں دنیا کے پہلے ’فلائنگ میوزیم‘کا آغاز

   

ریاض : سعودی عرب جمعرات کو دنیا کے پہلے ‘فلائنگ میوزیم’ کا آغاز کر رہا ہے، جس میں دارالحکومت ریاض اور قدیم شہر العلاء کے درمیان ہوائی جہاز کے سفر کے دوران آثار قدیمہ کو اجاگر کیا جائے گا۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ میوزیم جو رائل کمیشن فار العلاء اور قومی ائیرلائنز السعودیہ کے درمیان باہمی تعاون کا منصوبہ ہے۔اس فضائی سفر کے دوران العلا میں آثار قدیمہ کی کھدائیوں کے بعد دریافت ہونے والے نوادرات کی نمائش دکھائی جائے گی۔سعودی پریس ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سفر کے دوران مسافر ڈسکوری چینل کی دستاویزی فلم ’آرکیٹیکٹس آف اینشینٹ عریبیہ‘ بھی دیکھ سکیں گے جو رواں سال ریلیز ہوئی تھی۔رائل کمیشن میں آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کی تحقیق کی ڈائریکٹر ربیکا فوٹ سفر کے دوران دستاویزی فلم کا تعارف کرائیں گی اور اس میوزیم میں موجود نوادرات کے بارے میں تفصیلات پیش کریں گی۔