سعودی عرب میں فوجی خواتین کا پہلا ونگ شروع

,

   

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین فوجیوں کے لیے خصوصی ونگ کو کھول دیا گیا۔خواتین فوجیوں کے ونگ کو کھولنے سے قبل اکتوبر 2019 میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو فوج کے مختلف شعبوں میں بھرتی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔سعودی عرب کے اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق خواتین کے پہلے ونگ کا افتتاح چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی نے کیا اور اس موقع پر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔خواتین فوجیوں کے پہلے ونگ کا افتتاح کیے جانے کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف کو فوج میں خواتین کی بھرتی، ان کی تربیت اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔