سعودی عرب میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری

   

ریاض : سعودی عرب کے سیاحتی علاقے ابھا اور جبل السودا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ بار ی ہوئی جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے ابھا اور جبل السودا میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے جل تھل ایک ہوگیا۔ گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ بارش کے باعث قدرتی نظاروں کی رعنائیوں اور دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کیمطابق موسم کو انجوائے کرنے کے لئے ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد قدرتی نظاروں سے محظوظ ہونے کے لئے ابھا پہنچ رہے ہیں۔