سعودی عرب میں گولف ورلڈ ٹورنمنٹ کی تیاریاں

   

ریاض۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی گولف آرگنائزیشن کے ترجمان یاسر الرمیان نے کہا ہے کہ جلد ہی سعودی عرب میں گولف کو متعارف کروایا جائیگا۔ مملکت کے 13علاقوں میں گولف فیلڈز قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں رائل گرینز میں گولف فیلڈ قائم ہوگی۔ فی الوقت سعودی عرب میںگولف فیلڈ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پیشہ ور کھلاڑی 6 فیلڈز قائم کئے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب تاریخ میں پہلی بار اپنے یہاں گولف کی عظیم الشان انٹرنیشنل ٹورنمنٹ کی میزبانی کریگا۔ اس میں دنیا کے 5 بڑے کھلاڑیوںمیں سے 4شامل ہونگے۔ علاوہ ازیں3 سعودی کھلاڑی عثمان الملا، سعود الشریف اور عبدالرحمن المنصور بھی شریک ہونگے۔49 ٹی وی اسٹیشن ٹورنمنٹ کی کوریج براہ راست دکھائیں گے۔ 100ملین ناظرین ٹی وی چینلز پر اسے دیکھیں گے۔

نیمر زخمی،10 ہفتوں کیلئے کھیل سے باہر
پیرس ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پیرس سینٹ جرمین کے برازیلین اسٹرائیکر نیمر جونیئر پیر کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث دس ہفتوں کیلئے فٹ بال مقابلوں سے محروم ہوگئے۔وہ فرنچ کپ میں اسٹراس برگ کیخلاف 2-0 سے کامیابی کے دوران زخمی ہوا جس کے باعث وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کیخلاف دونوں لیگ میچوں میں محروم ہوگئے۔