سعودی عرب نے پاکستانی سفیر کو مسترد کردیا

,

   

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کے سفیر کو مسترد کردیا۔ محض ان کے نام کی وجہ سے انہیں سفیر کی حیثیت سے قبول نہیں کیا۔ بدبختی کی بات یہ ہیکہ نام کے عربی ترجمہ میں غلط مطلب نکلنے سے پاکستانی سفیر اکبر زیب کو سعودی عرب کا نیا پاکستانی سفیر نہیں بنایا جاسکا۔ اکبر زیب کے کاغذات تقرری کو حاصل نہیں کیا گیا۔ وہ نہ صرف امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر رہ چکے ہیں بلکہ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے اور وہ پاکستانی وزارت خارجہ کے سابق ڈائرکٹر جنرل بھی ہیں۔ 55 سالہ اکبر زیب کا عربی نام انسان کے مخصوص اعضاء سے مشابہ ہونے پر ان کا تقرر عمل میں نہیں آیا۔