سعودی عرب کا ریستوران جہاں کھانے کیساتھ ڈرایا بھی جاتا ہے

   

ریاض : سعودی عرب میں ایک ریستوران ایک انوکھا تجربہ پیش کر رہا ہے جہاں زومبیز اور ویمپائرز کی صحبت میں کھوپڑی اور خون کے ساتھ کھانا پیش کیا جاتا ہے۔’شیڈوز‘ نامی یہ ریستوران ڈراؤنی فلموں اور کھانے کے شوقین افراد کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جہاں وہ اپنی پسند کے کھانوں کا مزہ بھی چکھ سکتے ہیں جب کہ مختلف کپڑوں میں ملبوس عملہ انٹرایکٹو شوز کرتا رہتا ہے۔یہ ڈراؤنا ریستوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بولیوارڈ انٹرٹینٹمٹ ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔ انسانی وسائل کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی 26 سالہ دوشیزہ کے سامنے جب ویٹر ایک تھالی میں کھانے کیساتھ سیاہ رنگ کی مسکراتی کھوپڑی لے کر آیا تو اسکا کہنا تھا کہ”میری تو بھوک ہی مر گئی” جبکہ اسکا دوست ڈاکٹر جواہر عبداللہ وہاں کھانا کھانے کیلئے بہت بیتاب تھا۔