سعودی عرب کی پہلی باربین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی

   

۔ 67 ممالک سے 138 فلموں کی نمائش ،فیسٹیول 15 ڈسمبر تک جاری

جدہ : اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، مصر، ہندوستان اور ملائیشیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے اداکاروں نے شرکت کی۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ہونے والے اپنی نوعیت کے منفرد اور پہلے فلم فیسٹیول ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ (آر ایس آئی ایف ایف) میں دنیا بھر کی معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔اپنی نوعیت کے منفرد فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی زیادہ تر فلمیں عربی زبان کی ہیں، تاہم فیسٹیول کے دوران انگریزی، فرانسیسی، اسپینش، ہندی، بگالی اور ملایلم سمیت دیگر زبان کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔ بحیرہ احمر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل شہر، جدّہ میں 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔فیسٹیول کے افتتاحی پریمئیر شو میں کثیر تعداد میں مقامی و غیر ملکی فنکاروں اور پروڈیوسروں نے شرکت کی۔فیسٹیول، برطانوی ہدایتکار جو رائٹ کی میوزیکل فلم ’’سیرنو‘‘ کی نمائش سے شروع ہوا اور مصری ہدایتکار امر سلمان کی فلم ’’ آوٹ آف دی میتھڈ‘‘ کی نمائش سے اختتام پذیر ہو گا۔فیسٹیول میں 67 ممالک سے 138 طویل اور مختصر دورانیے کی فلمیں نمائش کی جائیں گی۔سن 2018 میں ملک میں پہلا سینما کھلنے کے بعد بحیرہ احمر بین الاقوامی فلم فیسٹیول سعودی عرب کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول ہونے کی حیثیت رکھتا ہے۔فیسٹیول 15 ڈسمبر تک جاری رہے گا۔