سعودی عرب کے دورہ پر تنقید کا کوئی جواز نہیں:میکرون

,

   

ریاض : فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات پر کی جانے والی تنقید کا دفاع کیا ہے۔سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد ایک اہم مغربی ملک کے سربراہ کا یہ سعودی عرب کا پہلا دورہ تھا تاہم، فرانسیسی صدر نے اس تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔میکرون کا کہنا ہے کہ خطے کی سب سے بڑی خلیجی ریاست کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے کیونکہ وہاں پورے خطے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔میکرون کے مطابق سعودی عرب کو نظرانداز کر کے خطے کے مختلف بحرانوں کو حل نہیں کیا جاسکتا۔