سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اتوار تک بارش کی پیش قیاسی

   

ریاض : سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ کل جمعرات سے اتوار 8 اکتوبر 2023 تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔مملکت کے کئی علاقوں میں اتوار تک بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔میڈیاکے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے اپنے ٹوئٹر(ایکس) اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ عسیر اور جازان میں جمعہ سے اتوار تک بارش کی توقعات ہیں۔