سعودی میں ہر شخص کو مذہب کی آزادی

   

ریاض۔6مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہیومن رائٹس کمیشن کے صدر اورکونسل کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عواد بن صالح الاواد نے بورڈ کے مجازی اجلاس کی صدارت کی۔اس اجلاس میں کمیشن کے بورڈ نے خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولیعہد کی سربراہی میں کی جانے والی کوششوں کو اجاگرکیا۔بورڈ نے تصدیق کی کہ مملکت کے قوانین مذہبی آزادی سمیت شہریوں اور تارکین وطن دونوں کے لئے تمام جائز آزادیوں کی ضمانت دیتے ہیں اور یہ کہ مختلف مذاہب کے لوگ اپنی رہائش گاہوں پر آزادانہ طور پر اپنے مذاہب کی پیروی کرسکتے ہیں۔