سعودی وزیر خارجہ کی اپنے ترک ہم منصب سے بات چیت

   

ریاض ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ترک ہم منصب میولوت کاوسگولو سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ دونوں وزرا خارجہ کے درمیان جمعہ کے روز ہوئی یہ ملاقات ازبکستان میں وسطی اور جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں دونوں وزرا خارجہ نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔