سعودی ولیعہدسے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

   

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر باہمی دلچسپی، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔