سعودی ولی عہد نے خود گاڑی چلا کر ترک صدر اردغان کو قیام گاہ تک پہنچایا

,

   

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کو جدہ کے قصر السلام میں ہونے والی ملاقات کے بعد ترک صدر رجب طیب اردغان کے لیے خود گاڑی چلائی اور انہیں ان کی قیام گاہ تک پہنچایا۔ویڈیو فوٹیج میں دونوں رہنماوں کو کار میں سوار ہونے سے پہلے محل سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا، سعودی ولی عہد گاڑی چلا رہے تھے اور ترک صدر مسافر نشست پر بیٹھے تھے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد دونوں کو ترکی کی دو الیکٹرک کاریں بطور تحفہ پیش کیں۔ایردوان اپنے خلیجی دورے کے ایک حصے کے طور پر جدہ پہنچے ہیں۔ اس کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔دونوں رہنماؤں نے باضابطہ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں توانائی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

YouTube video