سعودی ولی عہد کا دورہ فرانس آج صدر میکرون سے ملاقات

   

پیرس : فرانسیسی ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ صدر عمانویل میکرون آج ایلیسی پیلس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کریں گے۔ولی عہد اپنے یورپی دورے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں فرانس پہنچ گئے تھے۔ فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔سعودی ولی عہد دو روزہ دورہ کے بعد کل چہارشنبہ کو یونان روانہ ہوئے، جس میں دونوں ممالک نے فوجی اور اقتصادی تعاون کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔اپنی روانگی سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ان کے دورہ یونان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر زور دینے کا موقع فراہم کیا۔دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی جن یاداشتوں پر دستخط کیے گئے ان میں سائنسی اور تکنیکی تعاون کے علاوہ صحت کے شعبے میں مفاہمت اور تعاون کے معاہدے بھی شامل ہیں۔