سعودی ڈاکٹروں نے تن سے جڑے دو بچوں کو علیحدہ کردیا

   


ریاض : سعودی عرب میں اسپیشلائزڈ سرجیکل ٹیم نے تن سے جڑے ہوئے سعودی بچوں کی جوڑی کو طویل آپریشن کے بعد کامیابی سے ایک دوسرے سے جدا کر دیا۔دونوں بچوں کے ریڑھ کی ہڈی کے نیچے کولہے کے قریبی مقامات جڑے ہوئے تھے۔ ان کو الگ کرنے کا کامیاب آپریشن 7 مرحلوں میں انجام پایا اور اس آپریشن کو مکمل کرنے میں 7 گھنٹے لگے۔ آپریشن میں 28 کنسلٹنٹس، ماہرین ، نرسنگ اور ٹیکنیکل کیڈرز نے حصہ لیا۔ یہ آپریشن خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں انجام دیا گیا تھا۔شاہی عدالت کے مشیر، شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے جنرل سپروائزر اور جڑے ہوئے جسم والے جڑواں بچوں کو الگ کرنے میں میڈیکل اور سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے وضاحت کی کہ یہ آپریشن خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایات پر کیا گیا۔