سعودی کابینہ میں ردوبدل، وزیرمعاشیات برطرف

,

   

ریاض ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنی تازہ ترین کابینی ردوبدل میں وزیر معاشیات کو ہٹا دیاہ ے۔ سعودی میڈیا نے اس سلسلہ میں ایک شاہی فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی جبکہ سعودی عرب تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے بھی پریشان ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان محمد الطواجیری کو وزیرمعاشیات کے عہدہ سے ہٹا کر یہ زائد ذمہ داری وزیرمالیات محمد ال جادان کو سونپی ہے۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ طواجیری کو دراصل شاہی عدالت کا مشیر مقرر کیا گیا تھا جن کا درجہ ایک کابینی وزیر کے مماثل تھا۔ یاد رہیکہ اس ردوبدل کو سعودی حکومت کا اہم فیصلہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ صرف دس روز قبل ہی سعودی مملکت سے تین نئی وزارتوں سیاحت، اسپورٹس اور سرمایہ کاری کی تشکیل کی تھی۔ دوسری طرف گذشتہ ماہ کی گئی ردوبدل میں سابق وزیر توانائی خالد الفلیح نے بحیثیت وزیر سرمایہ کاری واپسی کی تھی۔