ایمسٹرڈیم، نیدر لینڈز،26مئی (یواین آئی )سعودی عرب کے دفاعی کھلاڑی (ڈیفنڈر) سعود عبدالحمید کے پاسپورٹ کی چوری کی وجہ سے ورلڈ کپ کے تربیتی کیمپ میں ان کی شمولیت میں تاخیر ہو گئی ہے ۔ سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔ کھلاڑی اپنی شادی کی تقریب کے لیے خاندان کے ہمراہ وہاں موجود تھے جب ان کیخانگی گاڑی کا شیشہ توڑ کر سامان چوری کر لیا گیا۔ چوری شدہ سامان میں سعود عبدالحمید کا پاسپورٹ بھی شامل تھا، جس کی وجہ سے وہ شیڈول کے مطابق ریاض روانہ نہیں ہو سکے ۔سعودی فٹ بال فیڈریشن نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ وزارتِ کھیل کے ساتھ مل کر تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔نیدر لینڈز میں سعودی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہنگامی سفری دستاویزات جاری کی جا سکیں اور کھلاڑی جلد از جلد ٹیم میں شامل ہو سکے ۔ نئے مقرر کردہ کوچ جارجیوس ڈونس نے عبدالحمید کو 30 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔سعودی ٹیم اس وقت امریکہ (نیویارک اور ٹیکساس) میں موجود ہے جہاں وہ ایکواڈور، پورٹو ریکو اور سینیگال کے خلاف دوستانہ میچ کھیل کر ورلڈ کپ کی تیاری کرے گی۔