سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کے لئے سعودی عربیہ کی ٹیم ایران پہنچی

,

   

چین‘ سعودی عربیہ اور ایران نے 10مارچ کے روز اعلان کیاتھا کہ وہ ایک نتیجے پر پہنچیں گے
تہران۔ملک میں سعودی سفارت خانہ کو دوبارہ کھولنے کے عمل پر تبادلہ خیال او رحالات کا جائزہ اندازہ لگانے کے لئے سعودی عرنیہ ایک تکنیکی وفد ایران پہنچا ہے۔
زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ سعودی پریس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی (ائی ایس این اے) کاکہنا ہے کہ باہمی معاہدات کو معمول پر لانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بیجنگ میں پیش ائے معاہدات تک یہ رسائی ہے۔

مزید او رکہاکہ دورے کے دوران سعودی وفد تہران بھی جائے گا تاکہ ملک میں سفارت خانہ کو دوبارہ کھولنے کے میکانزم پر تبادلہ خیال کیاجاسکے اورشمال مغربی ایرانی شہر مشہد میں سعودی قونصلیٹ جنرل کا دفتر دوبارہ کھولنے کے حالات کا اندازہ لگایاجاسکے۔

ان کی آمد پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیم ممبرس نے ایرانی خارجی وزرات میں تقاریب کے ڈائرکٹر جنرل مہدی ہونر دوست سے تہران میں ملاقات کی اور وزرات کے عہدیداروں کا ان کے گرم جوشی سے استقبال اور دورے کرنے والے وفد کوتہنیت پیش کرنے پر شکریہ ادا کیاہے۔

چین‘ سعودی عربیہ اور ایران نے 10مارچ کے روز اعلان کیاتھا کہ وہ ایک نتیجے پر پہنچیں گے۔

بیجنگ میں جمعرات کے روز پیش ائے اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ حسین عمر عبدالہیان اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کی‘ جس میں فوری عمل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیاگیاہے۔

مملکت میں شیعہ عالم دین کوسزائے موت سنائے جانے کے بعد سعودی سفارتی مشن پر ہوئے حملے کے جواب میں سال2016میں ایران سے سعودی عربیہ نے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردئے تھے۔