سلمان خان کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ

   

جودھپور:فلم اداکار سلمان خان کو مشہور ہرن شکار معاملے میں آج عدالت نے حاضری سے استثنیٰ دیا۔ اس معاملے میں سلمان خان کو منگل کو عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن ان کی طرف سے عالمی وبا کورونا کے پیش نظر ضلع اور سیشن جج کی عدالت میں حاضری معافی پیش کی گئی ہے ۔اس پر عدالت نے حاضری معافی منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت آئندہ 16 جنوری کو طے کردی ہے ۔جودھپور میں کالا ہرن شکار معاملے میں سال 2018 میں سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔