حیدرآباد 28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے اپنے بیڑے میں شامل کی جانے والی نئی سلیپر بسوں کے پرکشش نام رکھنے کی تجویز ہے ۔ اس سلسلہ میں آر ٹی سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نئی سلیپر بسوں کے پرکشش نام تجویز کریں اور اس کیلئے مناسب انعام بھی دیا جائیگا ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے نائب صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ بہت جلد نئی اے سی اور نان اے سی سلیپر بسیں بیڑے میں شامل کی جائیں گی ۔ یہ بسیں ریاست کے مختلف مقامات کیلئے ہونگی ۔ اس کیلئے عوام کو پرکشش اور دلچسپ نام تجویز کرنے چاہئیں۔ جو نام بہت اچھے رہیں گے ان کیلئے کارپوریشن سے انعام بھی دیا جائیگا ۔ اس کے بعد عوام کی کثیر تعداد نے ان بسوں کے مختلف نام تجویز کئے ہیں۔