سلی ڈیلس ایپ کے بانی کی درخواست ضمانت مسترد

   

نئی دہلی : دہلی کی عدالت نے سلی ڈیلس ایپ تیار کرنے والے اومکیشور ٹھاکر کی درخواست ضمانت کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ اس کیس کی تحقیقات اہم مرحلہ میں ہیں۔ ایسے وقت ضمانت کی اجازت سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہے۔ اس ایپ میں خواتین سے متعلق توہین آمیز تبصرے کئے گئے تھے۔ عدالت کا کہنا ہیکہ ٹکنالوجی کا غلط استعمال اور اس کے سماج کے ایک طبقہ پر خراب اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ 25 سالہ اومکیشور ٹھاکر اندور کے نیویارک سٹی ٹاؤن شپ کا ساکن ہے جس کو دہلی پولیس نے 8 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔