سمیر وانکھیڈے سے این سی بی نگران کار ٹیم نے4گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ نارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی) ممبئی زون ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے نے پیر کے روز نگران کار ٹیم کے سامنے دوسری مرتبہ اپنا بیان قلمبند کروایا اور بیورو کے ذرائع کے مطابق چار گھنٹوں تک ان سے پوچھ تاچھ کی جاتی رہی ہے۔

این سی بی نگران کار ٹیم کے سامنے یہ ان کی دوسری مرتبہ حاضری تھی۔ اکٹوبر27کے روز انہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی 2اکٹوبر کے روز کروز شپ منشیات دھاوے کے دوران ہوئی گرفتاری میں ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے ضمن میں وہ نگران کار ٹیم کے سامنے حاضر ہوئے تھے اور پانچ گھنٹوں تک ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

این سی بی کے ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ نگران کار ٹیم نے اب تک پربھا کر سیال سے رابطہ نہیں کیاہے جس نے آریان خان کو چھوڑنے کے لئے این سی بی کے بعض عہدیداروں بشمول وانکھیڈے پر 25کروڑ کی وصولی کا الزام لگایاتھا۔

مذکورہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وانکھیڈے کو دوبارہ پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاجائے گا۔

وانکھیڈے پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پر سخت ردعمل پیش کرتے ہوئے مذکورہ این سی بی نے ایک پانچ رکنی ٹیم ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل‘ نارتھ ریجن‘ گینشوار سنگھ کی نگرانی میں قائم کی ہے جو ممبئی میں این سی بی زونل دفتر کا 27اکٹوبر کے روز دورہ کیااور وانکھیڈے کا بیان قلمبند کیاتھا۔

مذکورہ ڈی ڈی جی نے کہاکہ یہ تحقیقاتی ٹیم نے ممبئی دفتر سے کچھ دستاویزات بھی جمع کئے او ربیانات بھی قلمبند کئے ہیں‘ اور مزیدکہاکہ یہ نگران کار ٹیم نے گواہوں کو بھی بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کیاہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہاکہ مذکورہ ویجیلنس ٹیم آریان خان کے ساتھ کیران گوساوی کے قریبی تعلقات کا بھی جائزہ لے گی۔