سنجے راؤت کا مرکز پر حملہ ’پارلیمنٹ کی نئی عمارت5ستارہ جیل‘

,

   

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤت نے کہاکہ ”پارلیمنٹ کی نئی عمارت جوتعمیر کی گئی ہے وہ نہ تو کام کے لئے مناسب ہے اور نہ ہی بیٹھنے کے لئے موزوں ہے“۔


ممبئی۔ شیو سینا(یوبی ٹی)لیڈر سنجے راؤت نے مرکز کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ کا موزانہ ”پانچ ستارہ جیل“ سے کیا جہاں پر تنقیدوں کو شدید نقصان پہنچایاگیاہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤت نے کہاکہ ”پارلیمنٹ کی نئی عمارت جوتعمیر کی گئی ہے وہ نہ تو کام کے لئے مناسب ہے اور نہ ہی بیٹھنے کے لئے موزوں ہے

۔نئی عمارت پانچ ستارہ جیل ہے جہاں پر آپ کام نہیں کرسکتے۔جب ہم اپنی حکومت تشکیل دیں گے ہم اپنا پارلیمنٹ اجلاس پارلیمنٹ کی تاریخی عمارت (قدیم عمارت) میں کریں گے“۔


پچھلے سال مئی میں دہلی میں وزیراعظم نریندرمودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیاتھا۔ہندوستان میں قدیم پارلیمنٹ ہاوز کا ڈیزائن برطانوی ماہر تعمیرات سر ایڈوین لوتیانس اور ہربرٹ باکر نے تیار کیاتھا‘ قدیم دور کی عمارت ہے جس کی تعمیر 1921سے1927میں تعمیر کیاگیا ہے۔

لوک سبھا کے نئے حال کی گنجاش 888سیٹوں کی ہے اور راجیہ سبھا کا حال اب بڑھا ہوگیاہے اور اس میں 384ممبرس آسکتے ہیں۔

یہ توسیع پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں کو 1272نشستوں تک کی مشترکہ صلاحیت کے ساتھ طلب کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس طرح کے اجلاسوں کے دوران زیادہ جامع اسمبلی کو فروغ دیتے ہیں۔

نریندر مودی کے ویژن 400برائے مجوزہ لوک سبھا الیکشن کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راؤت نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی کو 2024کے انتخابات میں چار سو کے بجائے 600کا نشانہ مقرر کرنا چاہے۔

یہ 400کا نشان’کافی کم ہے“۔راؤت نے کسانوں کی خودکشی کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم مودی نشانہ بنایا اور کہاکہ شرد پوار ملک کے بہترین وزیرزراعت میں سے ایک ہیں اورخود وزیراعظم مودی نے اس بات کو تسلیم کیاتھا۔

اس ماہ کے اوائل میں سنجے راؤت نے دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کے جاری احتجاج کے خلاف مرکزی حکومت کی مزاحمت کے متعلق سوال کیاتھا۔

راؤت نے کہاتھا کہ کسانوں کو جس طریقے سے روکا جارہا ہے وہ درست نہیں ہے اور سینکڑوں کسان اب تک زخمی ہوگئے ہیں۔