سنجے سنگھ۔ایس بینک کو دھوکہ دینے والوں نے بی جے پی کو کروڑہاروپئے کا چندہ دیا ہے۔ ویڈیو

,

   

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے دستاویزی ثبوت کے ساتھ پیش کردہ دعوی میں کہاکہ ”ایس بینک میں جو گھوٹالہ ہوا ہے اس میں بینک کو دھوکہ دینے والے کوئی او رنہیں بلکہ بی جے پی کوکروڑ ہاروپئے کا چندہ دینے والے ہیں“۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بینک سے لاکھوں کروڑ کا قرض حاصل کرنے والوں کے ناموں کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہاکہ ”میں اپنی جانب سے ان

ناموں اور انہیں دئے گئے قرض کی تفصیلات پیش نہیں کررہاہوں بلکہ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کی جانب سے دئے گئے ناموں کو عوام کے سامنے پیش کررہاہوں“۔

سنجے سنگھ نے کہاکہ نرملا سیتا رامن کے مطابق آر بی ائی کی نگرانی میں ایس بینک چل رہاتھا جس کے باوجود ایک لاکھ کروڑ کاقرض 2017سے 2018کے درمیان میں دیاگیا ہے۔

سنجے سنگھ نے کہاکہ بی جے پی ایک طرف تو ہندو ؤں کی پارٹی ہونے کا دعوی کرتی ہے اور ایس بینک جیسے گھوٹالوں میں نقصان اٹھانے والے ہندوؤں سے اپنا منھ موڑ لیتی ہے۔

سنجے سنگھ نے کہاکہ شیئر بازار میں پانچ لاکھ کروڑ کے نقصان کی خبریں آرہی ہیں تو بی جے پی ذرا بتائے کہ جن لوگوں کا یہ نقصان ہوا ہے وہ ہندو ہیں یا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایس بینک کے 21لاکھ کھاتہ دار ہندوتھے یامسلمان تھے‘ سیکھ یا عیسائی تھے بی جے پی اس با ت کا خلاصہ کرے۔

لاکھوں کروڑ ہا روپئے ہندوؤں کے لوٹ مار کی جارہی ہے اور یہاں تک کہ ہندوؤں کے اہم جگن ناتھ مندر کے پانچ سو کروڑ بھی ایس بینک کے ذریعہ لوٹ لئے گئے ہیں

۔ اور یہ پیسے کسی اور نہیں بلکہ بی جے پی کے دوستوں نے لوٹا ہے۔

مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video