سنجے کپور کی بیٹی شانیہ کپور کا کرن جوہر کی فلم سے فلموں میں داخلہ

   

اسٹار کڈز کے گاڈ فادر مانے جانے والے کرن جوہر کی فلموں سے ہی کئی اسٹار کڈز فلموں میں داخلہ لیتے ہیں۔ عالیہ بھٹ ورون دھون، اننیا پانڈے اور جہانوی کپور اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ اب خبروں کی مانو تو اسٹوڈنٹ آف دا ایر 2 سے اننیا پانڈے کو ہیروئین بنانے جارہے ہیں۔ کرن جوہر جلد ہی اپنے بینر پر ایک اور اسٹار کڈ لانچ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق کرن جوہر جلد ہی سنجے کپور کی بیٹی شانیہ کپور کو انڈسٹری میں لانچ کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شانیہ کپور حال ہی میں کئی بار کرن جوہر کے آفس کے باہر اسپاٹ ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شانیہ کپور ان دنوں ایکٹنگ جم اور ڈانس کلاسیس میں جاکر اپنے آپ کو تیار کررہی ہیں۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ بھی بالی ووڈ میں آنے کی تیاری کررہی ہیں۔ جہانوی کپور کی اپ کمنگ گنجن سکینہ بائیوپک میں شانیہ کپور اسسٹنٹ ڈائرکٹر کا کام کررہی ہیں۔