حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نامور ماہر تعلیم سماجی و سیاسی جہدکار سنگم ریڈی سندر راج یادو کو کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ سندر راج یادو نے تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کیا ہے۔ اس وقت وہ کاکتیہ یونیورسٹی میں بزنس مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔