سندھو کو مارین کے خلاف پھر شکست

   


بسیل۔عالمی چمپئن اوردوسری سیڈ ہندوستانی کی پی وی سندھو کو سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں اولمپک چمپئن اسپین کی کیرولینا مارن کے خلاف صرف35 منٹ میں 12۔21، 5۔21 سے یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سندھو نے ہفتہ کو چوتھی سیڈ ڈنمارک کی میا بلچ فیلٹ کو41 منٹ میں 21۔13، 21۔19 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن وہ اپنی کٹرحریف مارن سے جیت نہیں سکیں۔ مارن نے سندھو کو ریو اولمپک کے فائنل میں اور2018 کی عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں بھی شکست دی تھی۔ سندھو کو حال ہی میں انڈونیشیا ماسٹرس میں بھی مارن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سندھو کا مارن کے خلاف اب 5۔9 کا کیریر ریکارڈ ہوگیا ہے ۔