سنندا پشکر کیس : سماعت 7 مارچ تک ملتوی

   

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کے خلاف سنندا پشکر مشتبہ موت کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کی ہے۔ اسپیشل جج ارون بھردواج نے اِس معاملے کو موخر کردیا ہے۔ سماعت کے دوران ششی تھرور نے ایک درخواست پیش کی اور کہاکہ وہ بحرین اور قطر کا دورہ کررہے ہیں، اِس پر عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اپنا جواب کل تک داخل کریں۔